تلنگانہ

کار حادثہ میں کمسن بیٹے کی موت _ خاتون نے شوہر کے خلاف درج کرائی پولیس میں لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی شکایت

وقارآباد _ 5 جون ( اردولیکس) ایک خاتون نے حیدرآباد کے مضافات میں واقع شنکر پلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ اس کے شوہر کی لاپرواہی اور تیز رفتار گاڑی چلانے کے باعث اس کے بیٹے کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق 38 سالہ رحیم اور 30 سالہ ریشما شوہر اور بیوی ہیں ان کا تعلق وقارآباد ضلع کے نواب پیٹ منڈل کے ایلاکنڈہ گاوں سے ہے اور یہ پیشہ سے کسان ہیں ان کی ایک بیٹی آسیہ بیگم (13) اور ایک بیٹا رحمان (10) ہے۔

جمعہ کی شام شنکرپلی میں رشتہ داروں کے گھر ایک تقریب میں شرکت کے لئے یہ خاندان آیا تھا ۔ آدھی رات کو کار میں واپس ہوگیا ۔ رحیم کار تیز رفتاری سے چلا رہے تھے اور شنکراپلی منڈل کے کاچی ریڈی گوڈا گاؤں کے پاس کار الٹ گئی۔جس کے باعث رحمان کار کے دروازے سے باہر گر پڑا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

رحیم کی بیوی ریشما نے ہفتہ کے روز پولیس اسٹیشن میں شکایت کی کہ اس کے شوہر کی لاپرواہی اس کے بیٹے کی موت کا ذمہ دار ہے۔ پولیس نے بیوی کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button