تلنگانہ

مذہبی منافرت کو ہوا دینے والی پوسٹس اور اسٹیٹس بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی:عادل آباد ایس پی اودے کمار ریڈی

مذہبی منافرت بھڑکانے والا شخص گرفتار، 14 دن کی عدالتی تحویل میں – ضلع ایس پی ڈی ادے کمار ریڈی

مذہبی منافرت کو ہوا دینے والی پوسٹس اور اسٹیٹس بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

لوگ افواہوں پر یقین نہ کریں اور کسی شک کی صورت میں متعلقہ پولیس افسران سے رابطہ کریں۔

 

عادل آباد _ ضلع ایس پی عادل آباد نے ایک بیان میں کہا کہ ڈونگرے پنٹو نامی ایک شخص جس نے ہفتہ کے روز عادل آباد قصبے میں مذہبی منافرت کو ہوا دینے کے لیے واٹس ایپ پر ایک اسٹیٹس پوسٹ کیا تھا، کو آج ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں گرفتار کیا گیا اور اسے 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے عوام کو متنبہ کیا کہ جو بھی ایسی مذہبی منافرت پر اکسانے والی پوسٹس کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس مجرموں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کرے گی۔تاکہ آئندہ کوئی بھی پر امن فضاء کو مکدر نہ کرسکے۔ عوام تحمل سے کام لیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص مذہبی منافرت کو ہوا دینے کی کوشش کرے گا قانون اور پولیس مناسب کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کسی بھی شبہ کے لیے ضلع کے پولیس افسران سے رابطہ کرنا چاہیے۔انہوں نے مذہبی منافرت کو ہوا دینے والی افواہوں پر یقین نہ کرنے عوام سے اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button