تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ _ کھمم میں 47 ڈگری ، غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے عوام کو مشورہ

کھمم _ 16 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کی دارالحکومت حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے کئی اضلاع درجہ حرارت میں شدید اضافہ کی وجہ سے آگ کی لپیٹ میں ہیں ریاست کے کھمم شہر میں آج منگل کو  درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا۔ جبکہ حیدرآباد کے ساتھ ریاست کے 11 اضلاع میں درجہ حرارت 45ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہونے کی اطلاع ہے

مسلسل چار دن سے متحدہ کھمم ضلع میں دھوپ کا قہر جاری ہے محکمہ موسمیات نے کہا کہ مزید ایک ہفتہ تک گرمی کی شدت جاری رہے گی آج مستقر کھمم شہر اور متحدہ کھمم ضلع میں دھوپ کی شدید ترین لھر دیکھی گئی اور درجہ حرارت 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا شدید ترین گرمی کی وجہ سے آج کھمم شہر کی سڑکیں ویران نظر آئی اور عوام دن کے اوقات میں بھی گھروں میں رہنے کو ہی ترجیح دے رہے ہیں ڈاکٹروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گرمی کی شدت اور سن اسٹروک سے بچنے کے لئے گھروں میں ہی رہے شدید ترین گرمی کی شدت کی وجہ سے عوام  بالخصوص مزدوروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button