تلنگانہ

نظام آباد کی تلنگانہ یونیورسٹی کے طلباء نے مسائل کی یکسوئی کیلئے کچن روم کو تالا ڈال کر کیا احتجاج

تلنگانہ یونیورسٹی کے طلباء میں مسائل کی یکسوئی کیلئے کچن روم کو تالا ڈال کر احتجاج کیا

نظام آباد:8/ جولائی (اُردو لیکس)تلنگانہ یونیورسٹی کے طلباء میں اولڈ بوائز ہاسٹل کے مسائل کی یکسوئی کے سلسلہ میں مطالبہ کرتے ہوئے ہاسٹل کے کچن کو تالا ڈال کر احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق تلنگانہ یونیورسٹی کیمپس کے طلباء میں صبح کا ناشتہ کئے بغیر بطور احتجاج کچن روم کو تالا ڈال دیا

۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ہاسٹل کے چیف وارڈن عبدالقدیر اے ای ونود نے اس احتجاج کو ختم کرنے کے لئے طلباء سے بات چیت کی۔ طلباء کا مطالبہ تھا کہ انہیں معیاری کھانا فراہم کیا جائے اس کے علاوہ میس کیلئے ٹیبل اور کرسیاں کے علاوہ وائی فائی فراہم کی جائے۔ عہدیداروں نے طلباء کو اس بات کا تیقن دیا کہ وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی اور رجسٹرار سے ان کے مسائل کی یکسوئی کے سلسلہ میں بات چیت کرتے ہوئے اس کی یکسوئی کا تیقن دیا جس پر طلباء نے اپنے احتجاج کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button