تلنگانہ

چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی قیام گاہ پر طلباء تنظیموں کا احتجاج

تلنگانہ کی مختلف طلبہ تنظیموں نے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کے کیمپ آفس پرگتی بھون کے محاصرہ کی کوشش کی۔پی ڈی ایس یو، پی وائی ایل تنظیموں کے اس اچانک احتجاج کے نتیجہ میں کیمپ آفس کے قریب کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی تاہم پولیس نے ان تنظیموں کے لیڈروں اور کارکنوں کو روک دیا۔اس موقع پر ہاتھوں میں پلے کارڈس اور جھنڈی لے کر کیمپ آفس پہنچے مظاہرین نے چندرشیکھرراو زیرقیادت ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جاب کیلنڈر کی اجرائی کے ساتھ ساتھ بے روزگارنوجوانوں کو الاونس فراہم کیاجائے۔ان مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔اس موقع پروہاں موجودہ چوکس پولیس نے ان مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button