نیشنل

کرناٹک کے وزیر پرینک کھرگے نے گاو رکشکوں کے خلاف سختی سے نمٹنے پولیس کو دی ہدایت

بنگلورو _ 25 جون ( اردولیکس ڈیسک) کرناٹک کے وزیر  دیہی ترقی اور پنچایت راج اور کلبرگی ضلع کے انچارج وزیر پرینک کھرگے نے عیدالاضحٰی کے پیش نظر 22 جون کو پولیس کے اعلی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ کلبرگی ضلع میں گائے کی حفاظت اور مویشیوں کی منتقلی سے متعلق قوانین کو سختی سے نافذ کریں۔

 

 

تاہم، بی جے پی نے وزیر کی تقریر کا صرف ایک حصہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور ان پر گائے کے غیر قانونی ذبیحہ کو فروغ دینے اور اس کی مخالفت کرنے والوں کو نشانہ بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں پر دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا۔

 

بقرعید  سے قبل پرینک کھرگے جو کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے کے فرزند بھی ہیں نے ضلع کے پولیس عہدیداروں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا، "تمام پی ایس آئی اور ڈی ایس پی، براہ کرم غور سے  سنیں۔ جو لوگ گائے کی حفاظت میں ملوث ہیں  اور گاو کشی کو روکنے کے لئے مختلف گاو رکشک گروہوں کے ساتھ وابستگی کا دعویٰ کرتے ہیں، وہ اکثر کسانوں کو درپیش چیلنجوں سے بے خبر ہیں۔ انہیں پکڑ کر ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔  اور غیر ضروری طور پر گاو رکشکوں کی مداخلت کو ختم کریں۔

 

پرینک کھرگے نے مویشیوں کی منتقلی کے دوران بلاجواز ہراساں کرنے کے عمل کو بھی ختم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مویشیوں کی منتقلی، چاہے شہر کی حدود میں ہو یا دیہی علاقوں میں، اگر ان کے پاس مطلوبہ اجازت نامے اور دستاویزات ہوں تو انہیں ہراساں نہیں کیا جانا چاہیے۔ ایسے واقعات بھی ہوئے ہیں کہ  کسانوں سے غیر قانونی طور پر جانور ضبط کر لیے گئے ۔ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں۔ قانون کے مطابق کام کریں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button