چارمینار کے پاس بھی ہر اتوار "سنڈے _فنڈے” پروگرام _ بیرسٹر اویسی کے ساتھ عہدیداروں کا دورہ

حیدرآباد _ چارمینار کے پاس بھی حیدرآباد کے ٹینک بنڈھ کی طرز پر ہر اتوار کو "سنڈے فنڈے ” تفریحی پروگرام منعقد کرنے کا آج جائزہ لیا گیا۔وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو کی خواہش پر گذشتہ چند دنوں سے ٹینک بنڈھ پر ہر اتوار کو محکمہ بلدی نظم ونسق کی جانب سے تفریحی پروگرام سنڈے فنڈے منعقد کیا جا رہا ہے اس پروگرام میں ہزاروں افراد بشمول سیاح شرکت کرتے ہوئے کافی لطف اندوز ہو رہے ہیں

اس پروگرام کو کامیاب ہوتے دیکھ کر صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے محکمہ بلدی نظم ونسق کے پرنسپال سیکرٹری اروند کمار سے خواہش کی تھی کہ وہ چارمینار کے پاس بھی سنڈے فنڈے پروگرام کے انعقاد کا جائزہ لیں۔جس پر آج اروند کمار نے صدر مجلس بیرسٹر اویسی، سٹی کمشنر پولیس انجنی کمار، جی ایچ ایم سی کمشنر لوکیشن کمار اور دیگر کے ساتھ چارمینار کا دورہ کرتے ہوئے پروگرام کے انعقاد کا جائزہ لیا۔اروند کمار نے کہا کہ ” ایک شام چارمینار کے نام "سے اتوار کو پروگرام منعقد کیا جائے گا