تلنگانہ

کریم نگر میں سنی مرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے بی جے پی رکن اسمبلی راجا سنگھ کے خلاف پولیس میں شکایت

کریم نگر _ 8 جون ( پریس ریلیز) سنی مرکزی میلاد کمیٹی کریم نگر کے ذمدران نے بی جے پی رکن اسمبلی راجا سنگھ کے خلاف اے سی پی تولا سرینواس سے نمائندگی کرتے ہوئے رکن اسمبلی کے خلاف تحریری یادداشت پیش کی اور اس کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ کمیٹی کے صدر سید معز الدین قادری پر مشتمل وفد کے ذمدران نے کہا کہ

سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی غریب نواز کی شان اقدس میں بی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ کی جانب سے متنازعہ و گستاخانہ بیان کے باعث قومی و بین الاقوامی سطح پر سخت بے چینی و اضطراب برپا ہوا ہے اور سینکڑوں عقیدت مندان کے جذبات مجروح ہوۓ ہیں ذمہ داران وفد نے راجہ سنگھ کے گستاخانہ بیان پر سخت احتجاج درج کروایا اور فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا –

متعلقہ خبریں

Back to top button