تلنگانہ

ملازمین کے الاٹمنٹ کو روکنے اساتذہ کی تلنگانہ ہائی کورٹ میں درخواست _ حکومت کو نوٹس

تلنگانہ ہائی کورٹ میں ملازمین کے الاٹمنٹ کو روکنے اساتذہ کی درخواست _ حکومت کو نوٹس 

حیدرآباد _ تلنگانہ ہائی کورٹ نے  نئی ​​زونل پالیسی کے مطابق ملازمین کی تقسیم اور الاٹمنٹ کرنے کے سلسلے میں دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ 226 اساتذہ کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے الاٹمنٹ کے عمل کو روکنے سے انکار کر دیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے استدلال کیا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او ، صدارتی احکامات اور عدالت کے احکامات کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الاٹمنٹ کے عمل کو فوری روک دیا جائے۔ تاہم ہائی کورٹ نے واضح کیا کہ حکومت کے دلائل سنے بغیر احکامات جاری نہیں کیے جا سکتے۔ ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کے اعتراضات پر حکومت کو چار ہفتوں میں وضاحت دینے کے لیے نوٹس جاری کر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button