دس مہینے بعد تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات: ریونت ریڈی

حیدرآباد _ تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ 10 مہینوں میں تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات منعقد ہوں گے۔میڈیا کے ساتھ چٹ چاٹ کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ آئندہ سال اگست 2022 میں گجرات کے انتخابات ہونے والے ہیں اسی وقت تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات کروانے کا چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی ایما پر چندرشیکھرراو کام کررہے ہیں عنقریب منعقد ہونے والے اترپردیش کے انتخابات میں چندرشیکھرراو، بی جے پی کی مدد کریں گے۔بدلہ میں بی جے پی انھیں گجرات کے ساتھ تلنگانہ کے انتخابات کروانے کی سہولت فراہم کرے گی۔ریونت ریڈی نے کہا کہ حضور آباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے بعد ٹی آر ایس پارٹی میں پھوٹ پڑ سکتی ہے