تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر دوسری مرتبہ کورونا سے متاثر

تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر دوبارہ کورونا سے متاثر

حیدرآباد _16جنوری ( اردو لیکس)   تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی ایک مرتبہ پھر کورونا سے متاثرہوگئے۔معمولی علامات پر انہوں نے کوویڈ کا معائنہ کروایا جس میں وہ اس عالمی موذی مرض سے مثبت پائے گئے۔اگرچہ کہ ان میں صحت کے کوئی مسائل سامنے نہیں آئے ہیں تاہم ڈاکٹرس کے مشورہ پر اسپیکر کو شہرحیدرآباد کے گچی باولی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کردیاگیا۔اسپیکر نے ان سے حالیہ دنوں کے دوران ملاقات کرنے والوں سے درخواست کی کہ وہ اپنا کوویڈ کا معائنہ کروالیں اور اس کے مطابق اقدامات کریں۔حالیہ عرصہ میں دوسری مرتبہ اسپیکر،کورونا سے متاثرہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button