نیشنل

مالیگاؤں بم دھماکہ کے ملزم کرنل پروہت کی وکیل کو جج بنانے کی سفارش۔ کالیجیم کی فہرست میں نام شامل

File photo

نئی دہلی: سپریم کورٹ کالجیم نے ملک کی بعض ریاستوں میں ججس کے تقررات کے سلسلے میں بعض ناموں کی سفارش کی ہے۔ منی پور، کرناٹک، بامبے اور گجرات ہائی کورٹ میں ججس کی تقرری کے لئے ناموں کی سفارش کردہ فہرست میں پرانے ناموں کی دوبارہ سفارش کی گئی ہے۔ اس فہرست میں نیلا گوکھلے کا نام بھی شامل ہے جو مالیگاؤں دھماکے کے ملزم کرنل پروہت کی وکیل رہ چکی ہیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والے کالجیم نے ایڈوکیٹ ناگیندر رام چندر نائک کو کرناٹک ہائی کورٹ کا جج مقرر کرنے کی ایک مرتبہ پھر سفارش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button