تلنگانہ

نئے زونل سسٹم کے تحت ملازمین کے الاٹمنٹ کے لئے تلنگانہ حکومت نے جاری کردیا جی او

نئے زونل سسٹم کے تحت ملازمین کی الاٹمنٹ کے لئے تلنگانہ حکومت نے جاری کردیا جی او

حیدرآباد_6 دسمبر ( اردو لیکس) تلنگانہ حکومت نے نئے زونل سسٹم کے مطابق ملازمین کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی ہے۔ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے ملازمین کے الاٹمنٹ کے احکامات جاری کر دیئے۔ ملازمین کے الاٹمنٹ 2018 کے صدارتی احکامات سے متعلق نئے زونل سسٹم کے مطابق ہوگی۔ ملازمین کے الاٹمنٹ کے لیے کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔ حکومت نے ضلعی سطح کے عہدوں کے لیے جوائنٹ ڈسٹرکٹ کلکٹر کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی ہے اور متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہوں کو بطور ممبر مقرر کیا ہے۔ زونل اور ملٹی زونل پوسٹوں کی تقسیم کے لیے جی اے ڈی کے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی کے ارکان میں متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، محکموں کے سربراہان، وزارت خزانہ کے سینئر کنسلٹنٹس اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ ملازمین سے آپشن لے کر سنیارٹی اور ان کے  مقامی ہونے  کی بنیاد پر ملازمین کو تقسیم کیا جائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button