جرائم و حادثات

مریض نے علاج کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کا ہی قینچی سے مار مار کر قتل کردیا

نئی دہلی: ریاست کیرالہ کے کولم کے سرکاری ہاسپٹل میں ڈیوٹی پر متعین ایک نوجوان خاتون ڈاکٹر کو ایک اسکول ٹیچر نے چاقو سے وار کر کے ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لیڈی ڈاکٹر اس کا علاج کر رہی تھی، ملزم کو پولیس نے طبی معائنے کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا تھا۔23 سالہ وندنا داس نامی ڈاکٹر عزیزیہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، کولم میں تعلیم حاصل کی تھی اور مذکورہ ہاسپٹل میں ڈیوٹی پر تھی۔ اس حملے میں وندناداس کے سینے اور گردن پر چاقو کے متعدد زخم آئے اور ترواننت پورم کے ایک خانگی ہاسپٹل میں اس کی موت ہوگئی جہاں اسے علاج کے لیے لے جایا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم ایس سندیپ جس کی عمر 42 ہے وہ کولم ضلع کے نیڈومپنا میں ایک اپر پرائمری اسکول کا ٹیچر ہے اس نے ڈاکٹر کے علاوہ  چار دیگر افراد پر بھی حملہ کیا جن میں پولیس  ملازمین بھی شامل ہیں جو اسے طبی معائنے کے لیے ہاسپٹل لائے تھے۔اے ڈی جی پی (لا اینڈ آرڈر) ایم آر اجیت کمار نے میڈیا کو بتایا کہ سندیپ کو چوٹ لگنے کی وجہ سے ہاسپٹل لے جایا گیا تھا۔جب اسے ہاسپٹل لایا گیا تو اس نے یہ حرکت کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب زخمی کو طبی معائنوں کے بعد ڈریسنگ روم میں لے جایا گیا جہاں اس نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے  بستر سے چھلانگ لگا کر بنو نامی اپنے رشتہ دار کو لات ماری پھر اس نے وہاں رکھی قینچی اٹھا لی اور ایک ہوم گارڈ (جو پولیس ٹیم کے ساتھ تھا) پر وار کردیا۔

اس کے بعد سندیپ نے ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس ملازم اور دوسرے شخص پر بھی حملہ کیا۔ اس حملے کے بعد باقی تمام لوگ ڈاکٹر کے کمرے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ ڈاکٹر وندنا باہر نہ نکل سکیں۔ اس کے بعد سندیپ نے لیڈی ڈاکٹر پر متعدد وار کردئیے۔معلوم ہوا ہے کہ ملزم حالت نشو میں تھا اور کسی معاملے میں پولیس نے اسے پکڑ لیا تھا۔ پولیس جب اسے میڈیکل ٹیسٹ کیلئے ہاسپٹل لایی تو اس نے ہنگامہ کھڑا کرتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر کی جان لے لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button