جرائم و حادثات

محبت اور شادی کے نام پر دسویں جماعت کی طالبہ کا ریپ۔ اسکول ٹیچر گرفتار

حیدرآباد: نابالغ طالبہ کو منگل سوتر باندھ کر اس کی عصمت ریزی کرنے والے ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ شرناک واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع بھیما ورم میں پیش آیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق تاڑیرو سے تعلق رکھنے والا سوما راجو ایک اسکول میں ہندی ٹیچر کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کی بری نظر اسکول میں زیر تعلیم دسویں جماعت کی طالبہ پر پڑی، اس نے لڑکی پر محبت کا جال پھینک کر اسے پھانس لیا اور شادی کا یقین دلایا،

 

چار دن قبل بہلا پھسلا کر وہ طالبہ کو اپنے ساتھ بائیک پر لے گیا اور اس نے اس کے گلے میں منگل سوتر پہنا دیا بعد ازاں اس نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ لڑکی نے یہ بات وہاں سے واپس ہونے کے بعد اپنے گھر والوں کو بتائی جس کے بعد وہ پولیس سے رجوع ہوئے۔

 

پولیس نے ہندی ٹیچر سو ماراجو کو گرفتار کر لیا اس کے خلاف سنگین دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button