تلنگانہ

کانگریس نے تلنگانہ کو دہلی کا اے ٹی ایم بنا دیا ہے۔ نظام آباد کے جلسہ میں امیت شاہ کا طنز

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے  تلنگانہ کے نظام آباد میں ہلدی بورڈ کے دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد کسانوں کے جلسے سے خطاب کیا ۔ کانگریس پارٹی پر طنز کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ "کانگریس نے تلنگانہ کو دہلی کا اے ٹی ایم بنا دیا ہے۔ بی آر ایس تو ختم ہو چکی ہے، لیکن بدعنوانی ابھی بھی ختم نہیں ہوئی۔”

 

انہوں نے  کہا  کہ بی آر ایس  حکومت بدعنوانیوں میں ملوث رہی ہے۔ چاہے وہ ‘دھرنی پورٹل’ ہو یا ‘کالیشورم پراجیکٹ’، کئی اسکیموں میں کرپشن ہوا ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ مستقبل میں نظام آباد کی ہلدی پوری دنیا کو برآمد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہلدی بورڈ  کا دفتر قائم ہونے سے مقامی کسانوں کو بے شمار فائدے ہوں گے۔

 

امیت شاہ نے اعلان کیا کہ بھارت آرگینک لمیٹڈ اور بھارت ایکسپورٹس لمیٹڈ جیسی اہم کمپنیاں بھی نظام آباد میں قائم کی جا رہی ہیں۔ ان اداروں کے قیام سے یہاں کی ہلدی امریکہ اور یورپ جیسے ممالک کو برآمد کی جائے گی۔

 

اس موقع پر مرکزی وزراء کشن ریڈی، بنڈی سنجے، ارکانِ پارلیمنٹ دھرم پوری اروند، لکشمن اور دیگر کئی عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button