ایجوکیشن

تلنگانہ میں کل منگل کو یوم اساتذہ کے موقع پر 125 ایوارڈس کی تقسیم _ 81 ٹیچرس میں 27 مسلم بھی شامل

حیدرآباد _ 4 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے منگل 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے موقع پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ تقریب کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ حیدرآباد کے رویندرا بھارتی میں صبح 10 بجے منعقد ہونے والے اس تقریب میں میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس موقع پر ریاست کے بہترین اساتذہ کے طور پر منتخب ہونے والے 125 اساتذہ، لیکچررس اور پروفیسروں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

سرکاری امدادی اور غیر امدادی اسکولوں کے 81 ٹیچرس میں 27 مسلم ٹیچرس بھی ایوارڈ کے منتخب ہوئے ہیں اسی دوران یوم اساتذہ  سابق صدر سرو پلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش، 5 ستمبر  کے موقع پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اساتذہ کو مبارکباد دی۔

 

چیف منسٹر نے کہا کہ طلباء میں نظم و ضبط اور علم کو فروغ دینے، انہیں مقصد کی واضح تفہیم دینے اور عمل کرنے والے بنانے میں اساتذہ کا کردار انمول ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button