جگتیال ضلع میں کورونا کی دھشت _ 10 سے زائد طلبہ ہوئے متاثر

جگتیال _ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں ایک بار پھر کورونا کی دھشت شروع ہوگئی ہے۔ ملیال منڈل کے تاٹی پلی گروکل اسکول کے 9 طلباء کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ایک ہی اسکول کے 9 بچوں میں کورونا آنے سے دیگر طلباء کے والدین پریشان ہیں۔ لیکن اسکول کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً کلاس رومس کی صفائی کرتے رہتے ہیں۔ دیگر طلباء کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

اسی دوران جگتیال شہر کے کرشنا نگر میں ایک پرائیویٹ اسکول کا ساتویں جماعت کا طالب علم بھی کورونا سے متاثر ہوا تھا اور آج چند دیگر بھی کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع ہے جس پر اسکول انتظامیہ نے ساتویں جماعت کے بچوں کو تین دن چھٹی دینے کا اعلان کردیا ہے باقی جماعتوں کے کلاسس معمول کے مطابق چلائی جائیں گی ۔ جس سے طلباء کے والدین پریشان ہیں۔