حضورآباد میں مرکزی وزیر کشن ریڈی کے روڈ شو میں کشیدگی

کریم نگر _ حضورآباد اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخاب  کی مہم کے دوران مرکزی وزیر کشن ریڈی کے روڈ شو میں کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ ایلنڈہ کنٹہ منڈل کے سیریسو گاؤں میں کشن ریڈی  کے روڈ شو میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب ٹی آر ایس کے کارکنوں نے کشن ریڈی کی آمد پر نعرے لگائے اور سڑک پر جمع ہوگئے۔جس پر بی جے پی کے کارکنوں نے نعرے بازی کی۔اس دوران بی جے پی اور ٹی آر ایس کارکنوں کے درمیان دھکم پیل کا واقعہ پیش آیا۔پولیس نے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو سمجھا بجھا کر کشن ریڈی کے روڈ شو کو راستہ بنایا۔اس واقعہ سے گاوں میں کافی دیر تک کشیدگی پھیل گئی۔