تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ حیدرآباد میں کانگریس کا چلوراج بھون پروگرام میں کشیدگی ۔پولیس کا لاٹھی چارج،ریونت ریڈی اور کئی قائدین گرفتار

حیدرآباد _ 16 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کی جانب سے راج بھون کے گھیراؤ کے پروگرام میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔کانگریس کی صدرسونیاگاندھی اور سابق صدر راہول گاندھی کو ای ڈی کی نوٹس کے خلاف ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کانگریس نے راج بھون کے محاصرہ کی اپیل کی تھی

جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لیڈروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد راج بھون کے لئے روانہ ہوئی۔اسی دوران خیریت آباد چوراہے کے قریب احتجاجیوں نے بعض ٹووہیلرس کو آگ لگادی اورآرٹی سی بسوں کے شیشے توڑ دیئے اور بسوں کو روک کر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی

 

۔راج بھون جانے کے راستہ میں پولیس کی بڑی تعداد اس پروگرام کے پیش نظر تعینات کی گئی تھی۔پولیس نے بڑی تعداد میں بیریکیڈس لگائے تاہم کانگریس کے لیڈروں بشمول صدرتلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی،پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں جگاریڈی،گیتاریڈی، بھٹی وکرامارکا،باسوراجو،سرینواس کرشنن اور دیگرنے ان کو ہٹا دیااور راج بھون کی سمت روانہ ہوئے۔اسی دوران ریونت ریڈی، جگاریڈی، بھٹی وکرامارکا کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ریونت ریڈی کو پولیس اسٹیشن منتقل کرنے کے دوران کانگریس کے کارکنوں نے پولیس کو ایسا کرنے سے روک دیا جس کے سبب صورتحال کشیدہ ہوگئی۔کانگریس کے لیڈروں، کارکنوں اور پولیس کے درمیان بحث وتکرار اور پھر دھکم پیل ہوئی۔پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔کئی احتجاجی آرٹی سی بسوں پر چڑھ گئے اور احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button