جنرل نیوز

حکومت کی جانب سے مسلمانوں کے لیے مختص اسکیمات بھی مسلمانوں میں علاقہ واری تعصبیت کا شکار :- عبدالمتین جنرل سیکرٹری کانگریس مائنارٹی ڈپارٹمنٹ ضلع سنگاریڈی 

سنگاریڈی 4- اکٹوبر (اردو لیکس) عبدالمتین جنرل سیکرٹری مائنارٹی ڈپارٹمنٹ کانگریس ضلع سنگاریڈی نے کانگریس پارٹی مائنارٹی ڈپارٹمنٹ ضلعی دفتر میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے رکن اسمبلی کے مانک راو کو صرف ظہیرآباد ٹاؤن کے مسلم ووٹوں کی ضرورت کیونکہ کہا جارہا ھیکہ مائنارٹی صد فیصد سبسیڈی اسکیم لون کی تمام تینوں مرحلوں کی اکائیاں صرف ظہیرآباد ٹاؤن کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

 

، حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے دیگر منڈل جات، جھراسنگم، مگڑم پلی، کوہیر، نیا لکل و ظہیرآباد منڈل کے مسلمانوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے،اگر ایساہوریا ہے تو لگتا ھیکہ رکن اسمبلی ظہیرآباد کے نزدیک یہ تمام منڈلوں کے مسلمان مائنارٹی لون کے مستحق نہیں، اور نا ہی رکن اسمبلی کو حلقہ اسمبلی کے مسلمانوں کی ضرورت نہیں ہے، اقلیتی قائد نے کہا کہ حلقہ اسمبلی ظہیر آباد کے تمام منڈل جات کے مسلمان ووٹرس آنے والے انتخابات میں رکن اسمبلی مانک راو کو ان کے اس طرز عمل پر سبق سیکھائیں،

 

اور کانگریس کے امیدوار کو کامیاب بناۓ، کیونکہ صرف کانگریس پارٹی ہی سب کے ساتھ برابر انصاف کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button