جرائم و حادثات

حیدرآباد میں بڑا حادثہ ٹل گیا _ کنٹینر کا سامان کار پر گر پڑا

حیدرآباد – حیدرآباد شہر کے مضافات میں سوررام تالاب کے بندھ پر ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔  برقی کا سامان لے جانے  والی کنٹینر لاری سے سامان بازو سے گزرنے والی کار پر گر پڑا۔ تاہم کار  میں موجود جوڑے کو معمولی چوٹیں آئیں۔ جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چہارشنبہ کی آدھی رات کے بعد برقی آلات سے لدا ایک کنٹینر ڈنڈیگل پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع سوررام تالاب کے بندھن  کی طرف تیزی سے جا رہا تھا۔
اس دوران  کنٹینر میں موجود سامان پھسل کر بازو سے جانے والی کار  پر جا گرا۔ کار  مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ اس میں موجود  جوڑے نے بحفاظت باہر نکل کر  سکون کی سانس لی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ حادثہ کا سبب بننے والے کنٹینر لاری ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور شراب کے نشے میں تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button