جرائم و حادثات

سدی پیٹ کی پانچ دکانوں میں لگی بھیانک آگ

سدی پیٹ: سدی پیٹ شہر میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ ایک دکان میں چہارشنبہ کی نصف شب کے بعد آگ لگ گئی اور آگ متصل دکانوں تک پھیل گئی جس کے نتیجے میں پانچ دکانیں جل گئیں۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ حکام نے بتایا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ دکانوں میں کوئی موجود نہیں تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ تاہم پولیس کا خیال ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button