تلنگانہ

تلبیہ کی گونج میں حیدرآباد حج ھاوز سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مقدس سفر کے لئے روانہ

حیدرآباد _ 20 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے عازمین حج کا پہلا قافلہ تلبیہ کی گونج میں حیدرآباد کے نامپلی میں واقع حج ھاوز سے سعادت حج کے لئے مکہ مکرمہ روآنہ ہوا ۔مرکزی حج کمیٹی کے صدرنشین عبداللہ کٹی اور صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی محمد سلیم نے قافلہ کو اتوار کی رات دیر گئے جھنڈی دکھائی ۔373عازمین پر مشتمل یہ قافلہ حج ھاوز سے شمس آباد ایئرپورٹ روآنہ ہوا۔

سعودی ایرلائنس سے مقدس سفر کیلئے روانہ عازمین کے قافلہ میں 214 کا تعلق حیدرآباد، 16 کا ضلع میدک،44 کا ضلع نلگنڈہ،2 کا ضلع سنگاریڈی، 16 کا ضلع سدی پیٹ، 2 کا ضلع گدوال، 12 کا ضلع یادادری بھونگیر اور 11 کا تعلق میڑچل ملکاجگیری سے ہے جہاں پیر کی اولین ساعتوں میں مکہ مکرمہ کے لئے پرواز کیا ۔اس طرح دوسال کے وقفہ کے بعد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز میں حج 2022 کی سرگرمیاں بحال ہوگئیں

متعلقہ خبریں

Back to top button