تلنگانہ

ماں کی نعش کے ساتھ ذہنی معذور بیٹے نے تین دن گذارے

حیدرآباد _ 14 مئی ( اردولیکس) حیدرآباد میں ایک ذہنی طورپر متاثربیٹے نے ماں کی نعش کے ساتھ فلیٹ میں تین دن گذارے۔یہ عجیب و غریب واقعہ حیدرآباد کی ملکاجگری وشنوپوری کالونی میں پیش آیا۔پڑوسیوں نے فلیٹ سے بدبو آنے کی پولیس سے شکایت کی جس کے بعد پولیس کے وہاں پہنچنے پر یہ سارامعاملہ سامنے آیا

۔تفصیلات کے مطابق علاقہ کے مائتری نواس اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ میں خاتون کی مشتبہ موت ہوگئی تاہم خاتون کی موت کے بعد اس کے بیٹے سائی کرشنا نے تین دن مسخ شدہ نعش کے ساتھ گذارے۔اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔سمجھا جاتا ہے کہ کسی بات پر ماں اوربیٹے کا جھگڑا ہوا۔مقامی افراد نے شبہ ظاہر کیاکہ ذہنی طورپر متاثربیٹے نے ہی جھگڑے کے بعد اپنی ماں کا قتل کردیا اور اس کے ساتھ اُسی فلیٹ میں تین دن گذارے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے خاتون کے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔بتایا جاتا ہے کہ اس خاتون کا ذہنی معذور بیٹے کے سوا کوئی اور نہیں تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button