انٹرٹینمنٹ

فلم اداکارہ سوارا بھاسکر نے دیا بچے کو جنم۔ جانئیے کیا رکھا نام

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے بچے کو جنم دیا۔ اس بات کا اعلان سوارا بھاسکر اور ان کے شوہر فہد احمد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیا۔

 

اس موقع پر سوارا بھاسکر نے بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ کہا گیا ہے کہ اس ماہ کی 23 تاریخ کو ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام رابعہ رکھا گیا ہے۔ مداحوں نے سوارا بھاسکر اور ان کے شوہر کو مبارکباد پیش کی۔

 

واضح رہے کہ 6 جنوری 2023 کو سوارا بھاسکر نے سماج وادی پارٹی کے لیڈر فہد احمد سے شادی کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button