تلنگانہ

تلنگانہ کے ان 20 اضلاع میں جمعہ سے اتوار تک شدید سردی کی محکمہ موسمیات نے کی پیش قیاسی

تلنگانہ کے ان 20 اضلاع میں جمعہ سے اتوار تک شدید سردی کی محکمہ موسمیات نے کی پیش قیاسی

حیدرآباد _ تلنگانہ میں گزشتہ تین دنوں سے رات کے اوقات  سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ شمال مشرقی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت تیزی سے گر رہا ہے۔ جمعرات کو درجہ حرارت 8.9 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔جوگولمبا گدوال  ضلع کو چھوڑ کر تلنگانہ کے تمام اضلاع میں رات کا درجہ حرارت 15 ڈگری سیلسیس سے نیچے گر گیا ہے ۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے جمعہ کی رات سے  شدید سردی کی پیشن گوئی کی ہے جس سے  درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

 

دسمبر  17 سے 20  تک عادل آباد، بھدرادری کتہ  گوڈم، جگتیال، جنگاؤں، جے شنکر بھوپال پلی، کریم نگر، کمرم بھیم آصف آباد، محبوب آباد، منچریال، میدچل-ملکاجگیری، ملگو، نرمل، نظام آباد، پداپلی، سرسلہ، رنگاریڈی، سدی پیٹ، ورنگل، ہنمکنڈہ، اور  بھونگیر ضلع میں رات کا درجہ حرارت 4 سے 10 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔جس سے ان اضلاع میں شدت کی سردی ہوسکتی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button