تلنگانہ

ٹی آر ایس کے 12 امیدواروں کے ناموں کو قطعیت _ لمحہ آخر میں کویتا کا نام شامل !

حیدرآباد _ ٹی آر ایس پارٹی نے لوکل باڈیز کوٹہ کے ایم ایل سی  امیدواروں کے ناموں  کو قطعیت دے دی ہے لمحہ آخر میں نظام آباد سے کویتا کے نام کو شامل کئے جانے کی اطلاع ہے اس حلقہ سے اتوار کی رات آکولہ للیتا کا سامنے آیا تھا لیکن آج اچانک کویتا کو دوبارہ امیدوار بنائے جانے کی میڈیا نے اطلاع دی ہے ۔پرچہ نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ منگل ہے امیدواروں کو پارٹی قیادت نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے تیاریاں مکمل کرنے کا اشارہ دے دیا ہے جو  منگل کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔

فہرست میں شامل ایم ایل سی امیدواروں کے نام اس طرح ہیں۔

کھمم – تاتا مدھو

عادل آباد – ڈنڈے وٹھل

محبوب نگر – سائی چند اور  کاسی ریڈی نارائن ریڈی

رنگاریڈی – شمبھی پور راجو اور  پٹنم مہیندرریڈی

ورنگل- پوچمپلی سرینواس ریڈی

نلگنڈہ- ایم سی کوٹی ریڈی

میدک- یادوا ریڈی

کریم نگر- ایل رمنا، بھانو پرساد راؤ

نظام آباد –  کے کویتا

متعلقہ خبریں

Back to top button