ہیلت

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی وبا پھر سے شروع ! وائرس کی نئی شکل برطانیہ سے ملک میں داخل

ممبئی _ برطانیہ میں خوفزدہ کرنے والی کورونا کی نئی شکل اب ہندوستان میں بھی داخل ہو گئی ہے۔ اس قسم کے کیسز، جسے Eris (EG.5.1) کے نام سے جانا جاتا ہے، جو کہ برطانیہ میں وسیع پیمانےپر پھیل رہا ہے اب مہاراشٹر میں بھی ایسے کیسز نمایاں طور پر بڑھ رہے ہیں۔

 

مہاراشٹر میں جولائی کے آخر میں 70 ایکٹو کیسز تھے، وہیں 6 اگست تک یہ تعداد 115 تک پہنچ گئی۔ کل یہ تعداد کم ہو کر 106 رہ گئی۔ لیکن ان میں سے زیادہ تر معاملات ممبئی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ ممبئی میں 43، پونے میں 34 اور تھانے میں 25 کیس رپورٹ ہوئے۔ رائے گڑھ، سانگلی، شولا پور، ستارا اور پال گڑھ میں ہر ایک میں کووڈ-19 کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button