تلنگانہ

بارش میں بہہ جانے والے رپورٹر ضمیر کی کار کا پتہ چل گیا

حیدرآباد: ضلع جگتیال میں نیوز کوریج کے دوران بارش کے پانی میں بہہ جانے والے این ٹی وی کے رپورٹرضمیرکی کار کا پتہ چلا گیا۔ زائد از36 گھنٹوں کے بعد کارنظرآگئی،ریسکیو ٹیم کی جانب سے کار نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، کارکلورٹ کے قریب درختوں میں کارپھنسی ہوئی نظرآئی۔

شبہ کیا جاتا ہے کہ بارش کی وجہہ سے کار الٹ گئی ہوگی،صبح سے ہورہی بارش کی وجہہ سے ریسکیوآپریشن میں خلل اندازی ہوئی۔ واضح رہے کہ جگتیال ضلع کے بورناپلی منڈل میں گوداوری دریا میں سیلاب کی وجہ سے 9 کسان پھنس گئے تھے ضلع انتظامیہ نے ان کسانوں کو وہاں سے نکالنے کے لئے حیدرآباد سے این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو طلب کیا تھا،

اس نیوز کا کوریج کرنے کے لئے جگتیال سے دو رپورٹرس کار میں بورناپلی کے لئے روانہ ہوئے تھے اس دوران ان کی کار بھوپتی پور اور راموجی پیٹ کے درمیان واقع ایک کلورٹ کو عبور کرنے کے دوران کنال میں بہہ گئی تھی۔ کار میں سوار ایک رپورٹر کسی طرح بچ نکلنے میں کامیاب گیا جبکہ ضمیر کار کے ساتھ بہہ گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button