جرائم و حادثات

ایک ہی خاندان کے 4 ارکان‌ کی‌ موت کا ذمہ دار رکن‌ اسمبلی‌ کا بیٹا گرفتار

 

حیدرآباد _ 6 جنوری ( اردو لیکس) کتہ گوڈم کے ٹی آر ایس رکن اسمبلی   وناما وینکٹیشور کے بیٹے وناما راگھویندر راو کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ رگھویندر کو حیدرآباد میں کتہ گوڈیم پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ وناما راگھوا کے خلاف دفعہ 302,306,307 کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پالونچہ اے ایس پی نے کہا کہ اگر راگھوا نے ضمانت کے لیے درخواست دی تو بھی وہ اسے روکنے کے لیے جوابی حلفنامہ داخل  کریں گے۔ دریں اثنا، راگھویندر کے والد ایم ایل اے وناما وینکٹیشور نے بھی اپنے بیٹے کے خلاف الزامات کا جواب دیا۔ انہوں نے کچھ دیر پہلے ایک کھلا خط مقامی عوام کے نام جاری کیا ہے ۔ ایم ایل اے وناما وینکٹیشور راؤ نے کہا کہ وہ راگھوا کے خلاف الزامات کی کسی بھی تحقیقات میں تعاون کریں گے۔

پالونچہ میں دو دن قبل رام کرشنا نامی شخص نے اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ خودکشی کرلی تھی ۔ رام کرشنا نے خودکشی سے پہلے لی گئی سیلفی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی ہے جس میں رام کرشنا نے ان کی اجتماعی خودکشی کے رگھویندر راو کو ذمدار قرار دیا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button