تلنگانہ

چندرشیکھرراو کی کار کی اسٹیرینگ اویسی برادرس کے ہاتھ میں ہے: امیت شاہ

حیدرآباد_ 14 مئی ( اردولیکس) مرکزی وزیر امیت شاہ نے کہا کہ وہ اپنی پوری سیاسی زندگی میں چندرشیکھرراو جیسی نکمی اور بدعنوان حکومت نہیں دیکھی ۔ جہاں صرف وعدہ خلافی کرتے ہوئے عوامی دولت کو لوٹ لیا جا رہا ہے 8 سال گزرنے کے بعد بھی چندرشیکھرراو حکومت نے عوام سے کئے گئے ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا۔

حیدرآباد کے قریب تکو گوڑہ ميں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ چندرشیکھرراو تلنگانہ کو بنگال بنانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم تلنگانہ کو بنگال کبھی بننے نہیں دیں گے۔ ٹی آر ایس اور مجلس کی دوستی پر بھی شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو کی کار کا اسٹیرنگ اویسی برادرس کے ہاتھ میں ہےانہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں مجلس کے خوف سے ہی چندرشیکھرراوحکومت یوم انضمام حیدرآباد کی تقریب سرکاری طور پر نہیں منارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام دور کا خاتمہ اور رضاکاروں کے صفایہ کے بعد ہی حیدرآباد اسٹیٹ کو حقیقی آزادی ملی تھی اور 17 ستمبر کے دن کرناٹک اور مہاراشٹرا کے بعض علاقوں میں جو سابق میں حیدرآباد اسٹیٹ میں شامل تھے ‘ سرکاری طور پر تقاریب منائی جاتی ہیں

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button