جرائم و حادثات

بارش کے دوران بجلی گرنے سے نوجوان کی موت۔تانڈورمنڈل میں حادثہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع وقارآباد کے تانڈورمنڈل میں بجلی گرنے کی وجہہ سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق 22 سالہ سائی کمارجو کہ نرساپورگرام پنچایت کے موضع بیجالہ سے تعلق رکھتا تھا، کل رات بجلی گرنے کی وجہہ سے اس کی موت ہوگئی۔ نوجوان جو پیشہ سے چرواہا بتایا گیا ہے جانوروں کو جنگلاتی علاقہ میں لے گیا تھا کہ اچانک بارش شروع ہوگئی۔ بارش سے بچنے کیلئے وہ ایک درخت کے نیچے کھڑا ہوگیا تھا کہ اس پربجلی گرپڑی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button