جنرل نیوز

شمیم راعین کو نیشنلسٹ مسلم پسماندہ محاذ کا ضلع صدر بنائے جانے پر اردو اکادمی کے چیئرمین کیف الوریٰ نے دی مبارکباد

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) شمیم راعین کو نیشنلسٹ مسلم پسماندہ محاذ کا ضلع صدر بنائے جانے پر اردو اکادمی کے رکن راجہ قاسم کی رہائش گاہ پر ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع کی پسماندہ برادری کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر پہنچنے والے چوہدری کیف الوریٰ انصاری اور نومنتخب ضلع صدر شمیم ​​راعین کا 51 کلو کے پھولوں کا ہار پہنا کر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس دوران پسماندہ مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر نے کہا کہ مودی اور یوگی حکومتوں نے وہ کام کیا ہے جو پچھلی حکومتوں نے پسماندہ برادری کے لیے سوچا بھی نہیں تھا۔پہلے پسماندہ برادری کے لوگوں کو صرف ووٹوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا اور حکومتیں بننے کے بعد وہ پسماندہ برادری کو بھول جاتے تھے۔انہیں یہ بھی یاد نہیں رہا کہ اسی سماج کی وجہ سے آج وہ کرسی پر بیٹھے ہیں، جو کام پچھلی حکومتیں نہیں کر سکیں، وہ کام مودی اور یوگی حکومت نے کر دکھایا۔اس موقع پر موجود لوگوں میں اردو اکادمی کے رکن راجہ قاسم، صغیر نوری،طارق جیلانی، شعیب انور، نصیر انصاری،امیر حمزہ اعظمی وغیرہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button