تلنگانہ

حیدرآباد میں ” سنڈے فنڈے ” اور ” ایک شام چارمینار کے نام ” پروگرام عارضی طور پر ملتوی

حیدرآباد میں ” سنڈے فنڈے ” اور ” ایک شام چارمینار کے نام ” پروگرام عارضی طور پر ملتوی

حیدرآباد:  کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون کے سبب تلنگانہ کے حکام نے شہر حیدرآبادکے ٹینک بنڈ پر ہونے والے سنڈے فنڈے پروگرام کو ملتوی کردیا ہے۔اس بات کی اطلاع اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ بلدی نظم ونسق وشہری ترقی اروندکمار نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر کے ذریعہ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون کے تعلق سے صورتحال واضح ہونے تک ہر اتوار کو ٹینک بنڈھ  پر منعقد ہونے والے سنڈے فنڈے پروگرام اور  چارمینار کے قریب ہونے والے پروگرام ایک شام چارمینار کے نام کو بھی عارضی طور پر ملتوی کردیاگیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button