تلنگانہ

روزانہ ایک لاکھ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرنے حکومت کو تلنگانہ ہائی کورٹ نے دی ہدایت

حیدرآباد _ 17 جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر آرٹی پی سی آر معائنوں کی تعداد میں اضافہ کرے۔ریاست میں کوویڈ کی صورتحال پر آج عدالت نے سماعت کی اور ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ روزانہ ریاست میں ایک لاکھ آرٹی پی سی آرمعائنے کئے جائیں۔آرٹی پی سی آر،ریاپڈمعائنے کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔عدالت نے زوردیتے ہوئے کہا کہ سماجی فاصلہ،ماسک کے قواعد پر لازمی طورپر عمل کیاجائے۔کورونا وبا کی روک تھام کے لئے مزید چوکسی اختیار کرنے کی بھی عدالت نے ہدایت دی

متعلقہ خبریں

Back to top button