تلنگانہ

جمعیة علماء ضلع نظام آباد کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ کاکامیاب انعقاد

تھکی ہے فکر رسامدح باقی ہے

قلم ہے آبلہ پا مدح باقی ہے

تمام عمر لکھا مدح باقی ہے

ورق تمام ہوا مدح باقی ہے

رپورٹ از

عبدالقیوم شاکر القاسمی

نظام آباد 26/اکٹوبر

ماہ ربیع الاول کے آغاز وابتدا سے چند دن قبل ہی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عام کرنے کی غرض سے جمعیة علماء جلسہاے سیرت نعتیہ مشاعرے عظمت صحابہ سیرت انعامی مقابلے منعقد کرانا شروع کردیتی ہے چنانچہ ہرسال کی طرح امسال بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت کو عام کرنے اور عشق رسول کو دلوں میں بیدار کرنے کے لےء جمعیة علماء جو ایک سو سالہ قدیم متحرک وفعال جماعت ہے بزرگوں اور اللہ والوں کی نسبت اس جماعت کو حاصل ہے جو ہرسال سیرت النبی کے جلسوں مشاعروں اورکوئز پروگرام منعقد کرتے آرہی ہے الحمد آج نظام آباد شہر میں بھی بہت کم وقت میں ایک عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا جو امید سے زیادہ کامیاب رہا عوام وخواص علماء حفاظ اورمعززین شہر نے اس میں شرکت کرتے ہوے شعراء کرام کو دادوتحسین سے نوازا

 

جمعیت علماء کی یہ کوشش رہی کہ امت مسلمہ عشق رسول کے حوالہ سے جن بدعات وخرافات کی ڈگرپر جارہی ہے ان کو اس بے راہ روی سے بچایا جاے اور حقیقی عشق سے واقف وباخبر کرایا جاے اسی مقصد کے پیش نظر عالمی وملکی سطح پر ممتاز ہونے والے متشرع ودیندار شعراء کرام کو مدعو کرکے نعتیہ مشاعرے منعقد کےء جاتے ہیں

 

واضح رہیکہ مرحوم مولانا سید ولی اللہ قاسمی نوراللہ مرقدہ کی فکر اورکوشش یہی تھی کہ کسی طرح نوجوان نسل حب رسول اوراس کے تقاضوں کو سمجھنے اوراسی کو مقصد زندگی سمجھنے کی صلاحیت اپنے اندر ہیداکرلیں الحمد للہ فکروں کے مطابق اس راہ میں کامیابی بھی ملی اورمشاہدہ یہ ہوا کہ جو نوجوان موسیقی اورگانوں کو اپنا مشغلہ بناے ہوے تھے یا میوزک والی نعتوں ہی کو محبت رسول سمجھاکرتے تھے آج ان نعتیہ مشاعروں کی بدولت وہ گانوں سے اوراہل حق ومتشرع نعت گو ونعت خواں شعراء کرام کاکلام سننا سنانا ان کا مشغلہ بنا ہوا ہے بری عادات کا آہستہ آہستہ رخ موڑ کر اخلاق حسنہ اوراسوہ رسول کو اپنانے کا مزاج بنتا جارہا ہے جو ایک انتہای خوش آئند قدم اللہ پاک مرحوم مولاناولی اللہ قاسمی کی مغفرت فرماے ان پروگراموں کو ان کے لےء ایصال ثواب کا ذریعہ بناے

اس عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ کی صدارت الحاج حافظ پیر صدر جمعیہ علماء تلنگانہ وآندھرا کے سپرد تھی طبعیت کی ناسازی اور موسم کی ناسازگاری کی بابت آپ کے رفیق کار متحرک وفعال نوجوان قیادت کا مرکز حافظ پیر خلیق صابر جنرل سکریٹری تلنگانہ وآندھرا نے شرکت کرتے پروگرام کو سمبھالا اور اس مشاعرہ کے انعقاد وکامیابی پر منتظمین کو مبارکباد دی اور حوصلہ افزای فرمای

 

حافظ عقیل الدین انجینر نے قرات کلام پاک سے آغاز کیا مہمان شاعر ریحان تابش نے حمد باری تعالی پیش کرتے ہوے مجلس کو گرمایا مقامی شعراء کرام میں حافظ عبدالاحد حافظ تراب الدین مولانا عبدالقدیر حسامی اشفاق اصفی نے اپنا اپنانعتیہ کلام پیش کرتے ہوے خوب داد حاصل کی مولانا لئیق احمد قاسمی سرپرست جلسہ نے بھی جملہ شعراءکرام کو مبارکباد دی اور ان کے جذبات کو مہمیز کیا حافظ افسر مظہری نے مولانامرحوم سابق صدرضلع جمعیت علماء کی حسن خدمات پر منظوم کلام پیش کرتے ہوے آپ کی کمی کا احساس دلایا ور سب کوآبدیدہ کردیا پروگرام کو پورے حسن ترتیب عمدہ نظم کے ساتھ مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی نے چلایا صدرجمعیة علماء ضلع نظام آباد مولانا سید سمیع اللہ نے درمیان میں سیرت النبی کے حوالہ سے جمعیتی خدمات کو واضح کیا اورمہمانوں کا استقبال کیا آپ علیہ الصلاة والسلام سے عقیدت ومحبت کا مدار اطاعت واتباع رسول پر بتایا

ؓ

مہمان شعراء کرام نے اپنا جدید وقدیم کلام پیش کرتے ہوے کہا کہ نعتیہ مشاعروں کا مقصد واہ واہ نہیں بلکہ نظم کے ذریعہ آپ کی سیرت تک رسای اور عشق رسول کی چنگھاری دلوں میں پیدا کرناہے حافظ علیم الدین واحد نے شان رسالت میں ہونے والی گستاخیوں کامنہ توڑ جواب دیتے ہوے بہت اچھاکلام سنایا اورکہا کہ رسول اللہ کی شان میں گستاخی کرنے والے چاند پر انگلی اٹھارہے ہیں جو باالکل ناروابات ہے اور اوپر تھوکا اکثر منہ پر آتا ہے کے مترادف ہے مولانا پیر عبدالوہاب عمیر قاسمی نے روضہ رسول کے پاس پڑھی ہوی نعتیہ شاعری کرتے ہوے اپنی سنجیدہ ومترنم آواز سے سامعین کا دل جیتا قاری ریحان تابش نے بھی اپنا حق اداکرتے ہوے عمدہ کلام پیش کیا جس پر سامعین کے بہت ساری فرمائشیں بھی آئیں اور کہا کہ نعت نبی ایک مقدس پیشہ ہے اس کو معمولی نہ سمجھا جاے استاذ الشعراء نابینا عالم دین مولانا احسان محسن قاسمی اپنادردبھراکلام پیش کیا اور اللہ ذکر سے مجلس کو گرمایا نیز مولانا نے کہا کہ مرحوم مولانا ولی اللہ قاسمی بہت ہی فکر مند رہتے تھے اور میری آمد کے لےء بہت سعی کرتے تھے اس موقع پر مولانا ارشد علی قاسمی مولانا ابرار قاسمی مفتی الیاس احمد حامد قاسمی نرمل مفتی رفیق ذاکر مولانا کبیرالدین آرمور مولانا عبدالرقیب بانسواڑہ مولانا عابد ورنی مفتی ماجد چندور مولانا فیروز حافظ عبدالرشید حافظ مبین نندی پیٹ مولانا عبدالحمید قاسمی بودہن مفتی نظام الدین پوچم پاڈ حافظ جلال بھیمگل کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں علماء حفاظ ائمہ مساجد محمدنصیرالدین کنوینر وسیم احمد خان کوکنوینر ومعززین شہر اورسیاسی سماجی قائدین نے شرکت کی رات دوبجے مولانا احسان محسن کی دعاء پر اجلاس کااختتام عمل میں آیا محمد افضل الدین آرگنائزر نے شکریہ اداکیا

متعلقہ خبریں

Back to top button