تلنگانہ

بانسواڑہ میں پتنگ کے مانجہ سے کٹ گیا نوجوان کا گلا _ نوجوان کی محمد اعجاز کی حیثیت سے ہوئی شناخت

حیدرآباد _ تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کے بانسواڑہ ٹاون میں پتنگ کے مانجہ سے ایک نوجوان کا گلا کٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق محمد اعجاز نامی نوجوان موٹر بائیک پر کسی کام پر جا رہا تھا کہ سڑک پر چند افراد پتنگ بازی کررہے تھے اس دوران محمد اعجاز کے گلے میں پتنگ کا مانجہ لگ گیا جو کافی تیز تھا اس سے نوجوان کا گلا کٹ گیا۔مقامی افراد نے نوجوان کو بانسواڑہ کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیا۔بعد حالت تشویشناک ہونے پر نظام آباد کے خانگی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔جہاں نوجوان کا علاج کیاجارہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button