مسلم تحفظات میں اضافہ کا مرکز سے مطالبہ کرتے ہوئے ٹی آر ایس پلینری اجلاس میں قرار داد منظور

حیدرآباد _ ٹی آر ایس پارٹی نے مسلمانوں کو 12 فیصد اور ایس ٹی طبقہ کو 10 فیصد تحفظات فراہم کرنے سے متعلق تلنگانہ اسمبلی کی قرارداد کو منظوری دینے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے

حیدرآباد کے مادھاپور میں منعقدہ ٹی آر ایس پارٹی کے پلینری اجلاس میں پارٹی کی جانب سے 7 قرارداد منظور کی گئی۔جن میں آخری قرارداد مسلمانوں، ایس ٹی اور ایس سی طبقہ کے تحفظات میں اضافہ کرنے سے متعلق تھے قرارداد میں کہا گیا کہ تلنگانہ اسمبلی کی جانب سے مسلمانوں کے 4 فیصد تحفظات کو 12 فیصد کرنے اور ایس ٹی کے تحفظات کو 6 سے 10 فیصد کرنے کے لئے قرارداد منظور کی گئی تھی اور سے مرکزی حکومت کو روآنہ کیا گیا۔لیکن مرکز نے اب تک اس پر کوئی کارروائی نہیں کی۔