تلنگانہ

کورٹلہ حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی _ مزید تین زخمی

کورٹلہ حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی _ مزید تین زخمی 

کورٹلہ _ جگتیال ضلع کے موہن راو پیٹ کے قریب اتوار کی صبح پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی۔جن میں دو کمسن بچے اور کار ڈرائیور شامل ہیں باقی تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔جن میں شوہر بیوی اور ایک کمسن بیٹا شامل ہے کمسن بچہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جو کریم نگر کے ہاسپٹل میں داخل کردیا گیا ہے جبکہ شوہر اور بیوی کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔

اطلاعات کے مطابق کورٹلہ کے بلال پورہ سے تعلق رکھنے والے سرکاری ٹیچر سلمان بن جاوید اپنے ارکان خاندان کے ساتھ کار میں حیدرآباد سے کورٹلہ واپس ہورہے  تھے کہ موہن راو پیٹ کے قریب  آر ٹی سی بس نے کار کو ٹکر دے دی۔جس کے نتیجہ میں کار مکمل تباہ ہوگئی۔اس حادثہ میں  کار 45 سالہ کار ڈرائیور محمد ساجد اور ایک کمسن بچے 8 سالہ اشہر، 5 سالہ ازہان فوت ہوگئے۔ 12 سالہ انس شدید زخمی حالت میں کریم نگر کے ہاسپٹل میں شریک ہے جبکہ شوہر سلمان بب جاوید  اور ان کی اہلیہ سمیا امرین زخمی  ہیں ۔بتایا جاتا ہے کہ حادثہ کا شکار خاندان جگتیال کے عثمان پورہ سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ ایم آر او جناب شمیم صاحب کی نواسی اور ان کے گھر والے ہیں اس حادثہ کے بعد کورٹلہ اور جگتیال میں غم میں لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button