تلنگانہ

تلنگانہ میں بجلی گرنے سے تین افراد ہلاک _ آصف آباد کے ماں اور کمسن بیٹا شامل

حیدرآباد _ 19 جون ( اردولیکس) تلنگانہ میں دو مقامات پر بجلی گرنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے جن میں ماں اور کمسن بیٹا بھی شامل ہے ریاست کے  آصف آباد ضلع میں ماں اور بیٹے اور کھمم ضلع میں انٹر کے طالب علم کی موت ہوگئی۔

آصف آباد ضلع میں وانکیڈی منڈل کے انڈانی گاوں کے ناکو بائی (35) اور اس کا بیٹا وشنو (6) کھیت پر کام کررہے تھے کہ اچانک آسمانی بجلی گرنے سے دونوں  موقع پر ہلاک ہوگئے
اسی واقعے میں چار دیگر زخمی افراد ہوگئے ۔ فی الحال ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی اور انہیں ہاسپٹل پہنچایا گیا۔

کھمم ضلع کے انکور منڈل میں آسمانی بجلی گرنے سے انٹر کے طالب علم وینو کی موت ہوگئی۔ وینو کھیت میں کام کررہا تھا کہ  آسمانی بجلی گرنے سے اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button