نیشنل

مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی۔بی جے پی کے ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف مہاراشٹرا میں مقدمہ درج

ممبئی: حیدرآباد کے حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے بی جےپی کے معطل شدہ ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف ریاست مہاراشٹرا میں ملسمانوں کے خلاف اشتعال انگیزتقریرکا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شری رامپور پولیس اسٹیشن کے حکام نے بتایا کہ ٹی راجہ سنگھ کو 10 مارچ کو شیو جینتی چھترپتی شیواجی مہاراج کی جینتی کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا۔ یہاں انھوں نے اپنی تقریر کے دوران مسلم طبقہ کے تئیں قابل اعتراض تبصرہ کیا۔ پیر کے دن مقامی مسلمانوں نے ملعون راجہ سنگھ کی نفرت انگیز تقریرکے خلاف شکایت درج کروائی جس کے بعد پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button