تلنگانہ

حیدرآباد میں کانگریس کی زبردست احتجاجی ریالی اور راستہ روکو پروگرام _ ہزاروں کارکنوں کی شرکت

حیدرآباد _ 13 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کمیٹی نے نیشنل ہیرالڈ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو طلب کرنے کے خلاف آج حیدرآباد میں زبردست احتجاج کیا ۔ راہول گاندھی کے ساتھ اظہار یگانگت کرنے اور مرکزی حکومت کے خلاف تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڑی کی قیادت میں ایک بھاری احتجاجی ریالی نکلس روڈ سے بشیر باغ تک نکالی گئی۔جس میں کانگریس کے اہم قائدین کے علاوہ ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔بعد ازاں یہ ریالی بشیر باغ سے کنٹرول روم کے قریب واقع ای ڈی کے دفتر پر پہنچ کر وہاں سڑک پر بیٹھ گئے۔جس کی وجہ سے اس علاقے کی ٹریفک کو دوسری طرف موڑ دیا گیا۔

آج صبح راہول گاندھی پارٹی ہیڈ کوارٹر پہنچے ان کے ہمراہ ان کی بہن کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی بھی موجود تھیں۔ راہل گاندھی کی پیشی سے قبل پولیس نے پارٹی ہیڈکوارٹر کی طرف جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا اورپیشی کے خلاف احتجاج ومظاہرہ کرنے والے متعدد کارکنوں کو حراست میں لےلیا۔

واضح رہے کہ ای ڈی جانب سے صدر کانگریس سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو طلب کرنے پر کانگریس نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button