حیدرآباد اور ریاست کے چند اضلاع میں آج اور کل بارش

حیدرآباد اور ریاست کے چند اضلاع میں آج اور کل بارش

 

حیدرآباد_ 15 جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ کے بیشتر اضلاع بشمول حیدرآباد میں بھی آج  ہفتے اور اتوار کو  بارش کا امکان  ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملکاجگری میں0 2 ملی میٹر بارش ہوئی ۔  ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بموجب حیدرآباد میں امکان ہے کہ آیندہ چند دنوں تک اوسط بارش جاری رہے گی ۔ مطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا ۔ ہلکی ہوائیں بھی چلیں گی ۔ امکان ہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوگی  ۔ ریاست کے کئی اضلاع بشمول منچریال ‘ نرمل ‘ بھونگیر ‘ کھمم اور عادل آباد میں جمعہ کو 33.5 ملی میٹر تک بارش ہوئی ۔ ضلع پدا پلی کے ملیالا پلی میں39.3 ملی میٹر بارش ہوئی ہے ۔