تلنگانہ

راہول گاندھی سے تلنگانہ کانگریس کے قائدین کی ملاقات

حیدرآباد _ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی سے تلنگانہ کانگریس کے قائدین نے ملاقات کی۔راہول گاندھی سے ملاقات کرنے والوں میں تلنگانہ کانگریس کے انچارج مانیکم ٹیگور ،پی سی سی صدر ریونت ریڈی، مدھو یاشکی گوڑ، بھٹی وکرامارک، گیتا ریڈی، محمد اظہر الدین، عظمت اللہ حسینی اور دیگر شامل ہیں

 

اس ملاقات میں تلنگانہ کے کانگریس قائدین نے راہول گاندھی کو ریاست میں پارٹی کے موقف اور پارٹی پروگرام سے واقف کروایا۔انہوں نے ورنگل میں عنقریب منعقد ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کی راہول گاندھی کو دعوت دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button