تلنگانہ

سابق کلکٹر وینکٹ رام ریڈی کے پرچہ نامزدگی کو مسترد کرنے تلنگانہ کانگریس قائدین کی ریٹرننگ آفیسر سے نمائندگی

حیدرآباد _  تلنگانہ کانگریس کے قائدین ریونت ریڈی، بھٹی وکرمارکا، محمد علی شبیر اور دیگر نے سابق کلکٹر سدی پیٹ و ٹی آرایس کے ایم ایل سی امیدوار وینکٹ رامی ریڈی کے خلاف قانون ساز کونسل کے ریٹرننگ آفیسر سے شکایت کی ہے۔ان قائدین نے الزام لگایا ہے کہ وینکٹ رامی ریڈی کے خلاف رشوت خوری کے الزامات ہیں۔پارٹی کے وفد نے کہا کہ جب وینکٹ رامی ریڈی آئی اے ایس عہدیدار تھے تو اُس وقت انہوں نے کئی بے قاعدگیاں کی تھیں۔اس خصوص میں ایک یادداشت بھی ان کو پیش کی گئی۔اس یادداشت میں وینکٹ رامی ریڈی کے پرچہ نامزدگی کو مسترد کرنے کی خواہش کی گئی اور کہا کہ ٹی آرایس کے امیدوار نے سرویس قواعد کی خلاف ورزی کی ہے اور اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات سے واقف نہیں کروایاہے۔کانگریس نے کہاکہ سرویس رولز کی خلاف ورزی پر پارٹی کے سینئر لیڈر وسابق وزیر محمد علی شبیر نے صدرجمہوریہ رام ناتھ کوند سے شکایت کی ہے اور اس شکایت کی نقل کو وینکٹ رامی ریڈی کے خلاف کارروائی کے لئے چیف سکریٹری سومیش کمار کو بھی بھیجاگیا تھا تاہم ہنوز اس پر چیف سکریٹری نے کوئی کارروائی نہیں کی

متعلقہ خبریں

Back to top button