ریونت ریڈی جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن پہنچ کر ناراضگی ظاہر کی

حیدرآباد _ تلنگانہ پی سی سی کے سربراہ ریونت ریڈی نے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن پہنچ کر ان کی قیام گاہ پر حملہ کرنے والے ٹی آر ایس کارکنوں کو گرفتار نہ کرنے اور ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہ کرنے پر پولیس رویہ پر ناراضگی ظاہر کی۔اور کانگریس کے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ ٹی آر ایس کے کارکنوں نے منگل کو جوبلی ہلز میں ریونت ریڈی کی رہائش گاہ پر ہنگامہ کیا تھا  ریونت ریڈی نے جھگڑے میں ملوث ٹی آر ایس کارکنوں کو گرفتار کرنے کے بجائے کانگریس کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔ انھوں پولیس عہدیداروں سے اس بات کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا کہ ان  کے حامیوں کو کیوں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ان کے گھر آنے والے ٹی آر ایس قائدین کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔ انہوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔

پی سی سی صدر  نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔  ریونت ریڈی نے کہا کہ اگر حملے میں ملوث ٹی آر ایس کارکنوں کو گرفتار نہیں کیا گیا اور کارروائی نہیں کی گئی تو نتائج سنگین ہوں گے۔