ایجوکیشن

مرکزی حکومت کی پری میٹرک اسکالرشپ کے لئے اقلیتی طلباء سے درخواستیں مطلوب 15/اکٹوبر آخری تاریخ _ ضلع پداپلی اقلیتی بہبود آفسر محمد معراج محمود کا بیان

پداپلی, 04/اکٹوبر ( محمد استقام الدین)ضلع پداپلی اقلیتی بہبود آفسر محمد معراج محمود کی اطلاع کے بموجب مرکزی حکومت کی پری میٹرک اسکالرشپ کے لئے درخواست داخل کرنے کی طلباء و اولیائے طلبہ سے اپنے صحافتی بیان میں اپیل کی ہے۔تفصیلات کے بموجب تعلیمی سال برائے 23-2022 میں مرکزی حکومت کی پری میٹرک اسکالرشپ سے مستفید ہونے کے لئے پداپلی ضلع میں پہلی جماعت تا دسویں جماعت زیر تعلیم اقلیتی طلباء سے درخواستیں مطلوب ہیں.آن لائن رجسٹریشن اس ویب سائٹ https://scholarships.gov.in کے ذریعہ متعلقہ اسنادات اپ لوڈ کرتے ہوئے رجسٹریشن کروائیں, رجسٹر شدہ درخواست فارم کے ساتھ متعلقہ دستاویزات زیر تعلیم مدرسہ میں داخل کریں۔رجسٹریشن کرنے اور درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ اس ماہ کی 15 اکٹوبر ہے. تعلیمی اداروں (مدارس) کی سطح پر بذریعہ آن لائن تصدیق کرنے کی اس ماہ کی 31 تاریخ ہے .

متعلقہ خبریں

Back to top button