تلنگانہ

ٹیٹ امتحان کو ملتوی کرنے تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی کا مطالبہ

حیدرآباد _ 10 جون( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے صدر و رکن پارلیمنٹ ملکاجگری ریونت ریڈی نے  اساتذہ کے اہلیتی امتحان ٹیٹ امتحان کو ملتوی کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ 12  جون کو ریاست بھر میں منعقد ہونے والے ٹیٹ امتحان کے دن ہی قومی سطح پر ریلوے بورڈ کی جانب سے آر آر بی کا بھی امتحان ہے ایسے میں ایک ہی دن دو امتحان منعقد کرنے سے کئی طلبہ صرف ایک امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں جس سے طلبہ کو نقصان ہوسکتا ہے ریونت ریڈی نے چندرشیکھرراو حکومت سے ٹیٹ امتحان کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ چند دن قبل اس مسئلہ پر وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو نے وزیر تعلیم سبیتا اندرا ريڈی کی توجہ مبذول کرائی تھی لیکن انھوں نے ٹیٹ امتحان کو ملتوی کرنے سے انکار کردیا تھا اور بتایا تھا کہ تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد ہی حکومت نے ٹیٹ امتحان کی تاریخ کو قطعیت دی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button