جرائم و حادثات

خلیل نامی نوجوان اور کلپنا لاپتہ ۔ میدک ضلع میں تالاب کے پاس سامان دستیاب ۔عوام میں تشویش

میدک: ریاست تلنگانہ کے میدک ضلع کے نارسنگی سے ایک نوجوان خاتون اور ایک نوجوان لاپتہ ہوگئے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خلیل نامی نوجوان اور کلپنا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ لڑکی کے والدین مذہب الگ الگ ہونے کی وجہ سے شادی کیلئے راضی نہیں ہوئے۔ گزشتہ ماہ کلپنا کی دوسرے شخص سے شادی ہوئی تھی لیکن کل سے خلیل اور کلپنا نظر نہیں آرہے ہیں۔ خلیل کی موٹر سائیکل اور دو سینڈل نارسنگی تالاب کے کنارے ملے جس کی وجہ سے پولس اور مقامی لوگ تالاب کے پاس جمع ہیں۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ شاید ان دونوں نے مل کر کوئی انتہائی اقدام کیا ہوگا ان کی تلاش کا کام جاری ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button